پاکستان

کراچی میں پولیس مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 6 ڈاکو گرفتار

کراچی: سائٹ بی سائٹ بی رضویہ اور اورنگی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔

پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شیر شاہ پراچہ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت نصیر احمد ولد خالد ظہیر کے نام سے کی گئی جبکہ دیگر دو گرفتار ملزمان نے اپنے نام نصر اللہ اور حارث ولد اصغر بتائے ہیں ، گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، نقدی ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

رضویہ پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ناظم آباد وحید آباد عید گاہ گراؤنڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی شناخت 40 سالہ فیصل ولد اکرم کے نام سے کی گئی۔ ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

اورنگی ٹاؤن پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سیکٹر 6 اے امیر معاویہ مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 35 سالہ عبد المطلب سعید احمد جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام 32 سالہ تنویر ولد ایوب بتایا ، گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button