پاکستان
تحریک انصاف نے آئی پی پیز کے معاملے میں اے ٹی ایم مشینوں کو ترجیح دی، حافظ نعیم
پشاور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے دور میں آئی پی پیز کے معاہدے ہوئے، تحریک انصاف نے اس معاملے میں اے ٹی ایم مشینوں کو ترجیح دی۔
پشاور میں جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کے پاس معاہدے پر عملدرآمد کیلیے چالیس دن باقی ہیں، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک پر لانگ مارچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے دور میں آئی پی پیز معاہدے ہوئے، پی ٹی آئی نے آئی پی پیز کے معاملہ پر اے ٹی ایم مشینوں کو ترجیح دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بجلی، پٹرول اور گیس کے نرخوں میں کمی نہ لائی تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔