بین الاقوامی
ایرانی وزیر خارجہ کے لیے پارلیمانی پینل نے عباس عراقچی کو نامزد کر لیا
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے عباس عراقچی کو اگلے وزیر خارجہ کے لیے نامزد کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے اتوار کی صبح پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس میں کہا کہ کمیشن متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ عباس عراقچی وزارت خارجہ کو چلانے کے لیےکافی اہل ہیں۔
تسنیم نیوز کے مطابق عباس عراقچی ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی طرف سے تجویز کردہ 19 وزارتی انتخاب میں سے ایک ہے، پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ کے لیے پارلیمنٹ کا باضابطہ اجلاس بدھ یعنی 21 اگست کو ہوگا۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق عباس عراقچی وزارت خارجہ میں شمولیت سے پہلے 1980 کی دہائی میں ایران کے خلاف عراقی مسلط کردہ جنگ کے دوران آئی آر جی سی کا ایک سپاہی تھا۔