پاکستان

سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز سے متعلق کیس ڈی لسٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کیس کو جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا گیا، ایڈووکیٹ حامد خان نے بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 19 اگست پیر کے روز کیس کی سماعت کرنی تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے انتخابی ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے معطل

واضح رہے کہ ‏لاہور ہائیکورٹ نے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا 26 اپریل کا نوٹی فکیشن دونوں معطل کردیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button