بین الاقوامی

بھارت؛ لیڈی ڈاکٹر زیادتی قتل کے ملزم سے متعلق ساس کے ہوشربا انکشافات

کولکتہ: بھارت میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ساس نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی ساس نے بتایا کہ سنجے نے دوسری شادی میری بیٹی سے 2 سال قبل کی تھی وہ میری بیٹی کو بھی بہت بری طرح مارا پیٹا کرتا تھا یہاں تک کہ اس کے تشدد سے میری بیٹی کا حمل بھی ضائع ہوا۔

خاتون نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ آئے دن کی مار پیٹ اور ذہنی پریشانی کی وجہ سے میری بیٹی مسلسل بیمار رہنے لگی تھی۔ پیسے بھی نہیں دیتا تھا۔ اپنی بیٹی کا خرچہ میں خود اٹھاتی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : بھارت؛ لیڈی ڈاکٹر زیادتی اور قتل کا ملزم واردات والے دن کیا کرتا رہا تھا

سنجے کی ساس نے مطالبہ کیا کہ اس سفاک جرم میں میرے داماد کو پھانسی ملنی چاہیے لیکن میں اتنا کہوں کہ سنجے اکیلے اتنا بھیانک جرم نہیں کرسکتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سنجے رائے کی کئی شادیاں ناکام ہوچکی ہیں اور اس کا موبائل فحش مواد سے بھرا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button