پاکستان

غیر ملکی سرمایہ کاروں کوسازگار حالات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، عبدالعلیم خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کوسازگار حالات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پکا کی سربراہی میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، مصدق ملک،جام کمال اور رانا تنویر سے ملاقات  کی  اس دوران وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی  کروائی ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کو 24 گھنٹے خدمات دے گا، ترکیہ کی تاجر برادری کے لیے میرے دفاتر ہمہ وقت حاضر ہیں ذاتی دلچسپی لوں گا، ترکیہ سے تعلقات باہمی محبت، دو طرفہ بھائی چارے پر مبنی اوردل کے انتہائی قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کوسازگار حالات فراہم کرنا ہماری بنیادی اور اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے بتایا کہ  سٹیٹ بینک سے متعلق بیشتر مسائل حل ہو چکے، ایف بی آر  کے ساتھ فوری اجلاس ہو گا،قابل فہم ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار منافع کمائیں گے تو ٹیکس بھی ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر نجکاری  و سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں کام کرنے والوں کو ٹیکس کی خصوصی رعایت حاصل ہے، ترک کمپنیاں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہیں، ان کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں گے،  اس اجلاس سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

ترک  سفیر ڈاکٹر مہمت پکاکی اوربزنس اداروں کے سربراہان نے  وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے با مقصد اجلاس پراظہار اطمینان کیا  ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button