بین الاقوامی

تھائی لینڈ میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افراد ہلاک

بنکاک:  تھائی لینڈ کے مشرقی طیارے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں ڈومیسٹک پرواز کے لیے ایک چھوٹے مسافر طیارے نے بنکاک کے مرکزی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

جس پر سرچ آپریشن کیا گیا اور طیارے کا ملبہ تھائی لینڈ ہوائی اڈے سے تقریباً 40 کلومیٹر دور مینگرووز کے دلدل سے مل گیا۔

بدقسمت طیارے میں 5 مسافر 2 ایئرہوسٹس اور ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ سوار تھے۔ جن میں سے کوئی زندہ نہیں بچا۔

مرنے والے پانچوں مسافروں کا تعلق ہانگ کانگ سے تھے اور وہ چینی نژاد شہری تھے جب کہ ایئرہوسٹس اور پائلٹس تھائی شہری تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنگل والے علاقے کے درمیان دلدل اور پانی میں جہاز کے ٹکڑے  بکھرے ہوئے ہیں۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button