پاکستان

پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لیے چینی قیادت کا ویژن قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن و ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button