پاکستان

امن عامہ ایکٹ 2024 منظوری کے بعد پرنٹنگ کیلئے ارسال

سلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پرامن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ2024 منظوری کے بعد گزٹ چھپائی کے لیے پرنٹنگ پریس کو ارسال کردیا۔

سیکریٹریٹ نے پرنٹنگ پریس کو پرنٹ شدہ مذکورہ سرکاری گزٹ کی 100 کاپیاں بھی اسمبلی سیکریٹریٹ ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے منظور شدہ ایکٹ باقاعدہ مینجر پرنٹنگ کارپوریشن کو ارسال کر دیا، پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 پاس شدہ 6 ستمبر کو منظور کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر تین سال قید کا بل قومی اسمبلی سے بھی منظور

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں ایکٹ کی منظوری کے وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل نے بل کی شدید مخالفت کی تھی تاہم بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا تھا، سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے اراکین نےاحتجاج اور نو نو کے نعرے لگائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button