بین الاقوامی

حوثیوں کا یمن سے اسرائیل پر طویل رینج ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ

تل ابیب: یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نیا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر صیہونی ریاست میں ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے میزائل حملے سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت پورے وسطی ملک میں سائرن بجنے لگے تھے۔

حوثیوں کے اسرائیل پر میزائل حملے میں کم از کم 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنھیں اسپتال میں طبی امداد کے لیے داخل ہونا پڑا تاہم بن گوریون ہوائی اڈے پر پروازیں کئی گھنٹوں کے لیے معطل کردی گئیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یمن سے حوثیوں کے داغے گئے طویل رینج کے بیلسٹک میزائل کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میزائل مشرق سے وسطی اسرائیل میں داخل ہوا تھا۔

انہوں نے میزائل کے ایک ٹکڑے کی تصاویر بھی دکھائیں جو وسطی قصبے مودیین کے ایک ٹرین اسٹیشن میں ایک ایسکلیٹر پر گرا تھا۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی سبا نے حوثیوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یمنی میزائل جس مقام پر گرا تھا وہاں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ حوثیوں کو اب تک معلوم ہو جانا چاہیے تھا کہ ہمیں نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button