پاکستان

گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز

اسلام آباد: گرین ویلی پریمیئم ہائپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن فیز فور جی ٹی روڈ میں انتہائی کامیاب افتتاح ہوگیا ہے جہاں اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہزاروں افراد امڈ آئے اور صارفین نے پہلے روز ملنے والی رعایت کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اعلیٰ معیار کی شاپنگ کی۔

گرین ویلی ہائپر مارکیٹ نے جی روڈ میں افتتاحی روز سب سے بڑی رعایت چکن پر آدھی قیمت رکھی، جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں بھرپور توجہ کا مرکز رہی، خریداروں نے خوشی کا اظہار کیا اور اس رعایت کو گھریلو بجٹ کے لیے مؤثر قرار دیا۔

اپنی بہترین مصنوعات اور غیرمعمولی کسٹمر سروس کے لیے مشہور گرین ویلی نے روزمرہ کے استعمال کی اشیا میں اپنے حریفوں کے مقابلے میں کم قیمتیں رکھ کر حیران کردیا اور ساتھ ہی بہترین معیار بھی برقرار رکھا۔

گرین ویلی ہائپر مارکیٹ گرم گرم کھانے بنانے کا بھی مرکز ہے جہاں فریش فوڈ پزا، سینڈویچز اور نارویجن سیلمون جیسی پریمیئم اشیا تیار ہوتی ہیں، خریداروں کو اسٹور کی مختلف پیش کش کی کھوج لگانے کے دوران اعلیٰ معیار کے کھانوں کا تجربہ بھی ہوجاتا ہے۔

مارکیٹ کی گرینڈ اوپننگ میں لکی ڈرا بھی شامل تھے جس میں سیکڑوں افراد نے حصہ لیا تاکہ وہ نئی ایس یو سی جیتنے کا موقع حاصل کرسکیں اور اس طرح ماحول پر چار چاند لگ گیا۔

گرین ویلی کے ڈائریکٹر مسلم نے اس موقع پر بتایا کہ ہم اپنے صارفین کی جانب سے غیرمعمولی ردعمل پر انتہائی پرجوش ہیں، ہمارا ہمیشہ یہ ہدف رہا ہے کہ اپنے صارفین کو بہترین مصنوعات اور خدمات فراہم کریں اور آج کا پرہجوم افتتاح اس بات کی تصدیق ہے کہ ہم درست سمت پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کسٹمرز کو مہنگائی سے پڑنے والے دباؤ سے نکلنے کے لیے جامع ڈیلز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

گرین ویلی پریمیئم ہائپر مارکیٹ پاکستان کی پہلی آئی ایس او/ ایس اے سی سی پی سرٹیفائیڈ ہائپرمارکیٹ ہے، جو براہ راست خریداری، ہوم ڈیلیوری اور لائلٹی پروگرام کے ذریعے لگژری خریداری کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے، پرفضا اسٹور ریٹیل کے میدان میں جدید ریفریجریشن سسٹمز اور اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی مصنوعات کے ساتھ نئے معیارات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

گرین ویلی ہائپر مارکیٹ کا کامیاب آغاز پاکستان میں ریٹیل انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل ہے اور پریمیئم مصنوعات کے ایک نئے دور کے لیے میدان کھول دیا ہے جہاں قابل رسائی خریداری ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button