بین الاقوامی

مودی سرکار کیخلاف ارکان اسمبلی کا احتجاج؛ تیسری منزل سے کود گئے

نئی دہلی: مودی سرکار کی نفرت آمیز پالیسی سے صرف اقلیتیں ہی پریشان نہیں بلکہ خود بی جے پی کے ارکان بھی سراپا احتجاج بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور تین ارکان اسمبلی نے شیڈول ٹرائبز کیٹیگری میں ڈھنگر کمیونیٹی کو شامل کرنے پر احتجاجاً سیکٹریٹ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

سیکٹریٹ سے چھلانگ لگانے والوں میں  بے جے پی کے ایک رکن اسمبلی بھی شامل ہیں تاہم تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والے چاروں ارکان محفوظ رہے کیوں کہ زمین سے کچھ اوپر لچکدار جال تھا۔

 

ارکان اسمبلی جس جال پر گرے وہ 2012 میں خودکشی کی کوشش کرنے والوں کی جان بچانے کے لیے لگایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کی ڈھنگر ایک خانہ بدوش کمیونٹی ہے اور انھیں اسے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 3 فیصد کوٹہ ملتا ہے جو 7 فیصد ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں دو قبائلوں کے درمیان بھی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹے پر ہونے والے خون ریز فسادات میں درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button