پاکستان

گوجرخان میں برطانیہ پلٹ خاندان سے غیرملکی کرنسی، دس تولہ سونا لوٹ لیا گیا

راولپنڈی: گوجرخان میں برطانیہ پلٹ فیملی سے غیر ملکی کرنسی اور دس تولے سے زائد سونے کے زیورات ، سفری دستاویزات و دیگر اشیا لوٹ لی گئیں۔

پولیس کے مطابق وارڈ نمبر 7 سے تعلق رکھنے والی مسماۃ سونیا عزیز نے بتایاکہ وہ برطانیہ سے اپنے خاوند کے ہمراہ ایئرپورٹ پر اتری تھیں اور اپنے  والد کے گھر واقع گوجرخان جانے کے لیے ایئرپورٹ سے نکلی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ  کچھ ہی فاصلے پر تھے کہ اچانک ایک گاڑی میں سوار تین مسلح افراد نے گاڑی رکوالی اور  اسلحے کے زور پر ان سے چوبیس سو پونڈ ، دس  تولے سے زائد سونے کے زیورات، گھڑی، آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ، کپڑے،  جوتے، برطانیہ کے ڈرائیونگ لائسنس، اسلحہ لائسنس اور سفری دستاویزات  لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے  کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد وارداتوں کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔  متعدد وارداتوں میں مسلح ڈاکو خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے لوٹ چکے ہیں۔

زیادہ تر وارداتیں تھانہ ریس کورس، مورگاہ، سول لائن، ایئرپورٹ ، نصیر آباد ، روات ، مندرہ ، گوجرخان کے علاقوں میں ہوئی ہیں، بیشتر وارداتوں میں ملزمان کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button