صنعت و تجارت
موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان، اے ڈی بی
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی اور زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے باعث موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق سخت مانیٹری اور مالی پالیسی جبکہ بجلی تیل مہنگا ہونے سے صنعتی پیداوار کم رہے گی، معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔