امریکی صارفین اب فیس بک کے ویریفائڈ اکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں
سان فرانسسكو: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے بارباراعلان کے بعد اب فیس بک نے امریکی صارفین کےلیے بلیوٹِک والے ’ویریفائڈ اکاؤنٹ‘ کی سہولت پیش کردی ہے۔
امریکی صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام ویب کے لیے 11.99 ڈالر ماہانہ اورایپ کے لیے ماہانہ14.99 کےبدلے بلیو ٹک والا تصدیق شدہ اکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں۔ اس کے لیے میٹا کو آپ کی تازہ تصویر درکارہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے وہ مشہور افراد زیادہ مستفید ہوسکیں گے جو اپنے جعلی اکاؤنٹ سے بہت پریشان رہتےہیں۔
میٹا کی پالیسی کےتحت یہ ضروری ہوگا کہ آپ کو دوبارہ الگ الگ سے اپنے اکاؤنٹ سے نکل کر دوبارہ اس سےجڑنا ہوگا اور لاگ ان ہوتےوقت فیس بک اور انسٹاگرام پرچیک مارک لگانا ہوگا۔
دوسری جانب میٹا کمپنی تمام ترقی کے باوجود منافع میں کمی کی شکار ہے اور اسٹاف میں کمی کےعلاوہ کئی منصوبے بند کرچکی ہے۔ اسی تناظر میں میٹا کو اضافی آمدنی کی بھی ضرورت ہے جس کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کے ویریفائڈ اکاؤنٹس کا ڈول ڈالا گیا ہے۔