صنعت و تجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1968 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی قیمتوں میں بھی کمی آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3100 روپے اور 2658 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 204200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 175068 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2200 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86 روپے کی کمی سے 1886.14 روپے کی سطح پر آگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button