دلچسپ و عجیب

چاقو کے حملے سے 7 سال بعد موت؟ قتل کی تحقیقات شروع

انگلینڈ: ایک چاقو بردار شخص نے نوجوان پر حملہ کیا جس کے 7 سال بعد نوجوان کی موت ہوگئی۔ یہ موت قتل کہلائے گی یا نہیں، اس کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2015 میں انگلینڈ کے شہر ڈربی میں پیش آیا تھا جس میں 15 سالہ ٹرسٹن ہومز پر ایک ہوٹل کی پارکنگ میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

ٹرسٹن ہومز کا جگر پنکچر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ ابتدائی سرجری ٹھیک ہونے کے باوجود 5 سال بعد ان کے جسم نے ٹرانسپلانٹ کو مسترد کر دیا۔

پہلے ٹرانسپلانٹ میں درپیش مسائل کے باعث ٹرسٹن ہومز کو اپنے جگر کو تبدیل کرنے کے لیے مزید دو آپریشنز کی ضرورت تھی تاہم دو آپریشنز بھی ناکام ہوئے۔ تیسرے آپریشن کے بعد ان کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ ٹرسٹس کی زندگی کو طول دینے کے لیے مزید کچھ نہیں کیا جا سکتا اور بالآخر 26 جون 2022 کو 23 سال کی عمر میں ٹرسٹن کا انتقال ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button