شوبز

ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ عمرے کی تصاویر وائرل

مکہ مکرمہ: بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک، والدین، بہن اور بہنوئی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

ثانیہ مرزا نے عمرے کی سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہترین وقت گزرا۔ اللہ ہمیں بار بار بلائے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اور والدین کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جو وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا کو عمرے کی مبارکباد دی تاہم کچھ  صارفین نے شعیب ملک کے ساتھ نہ ہونے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

شعیب ملک نے ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button