پاکستان
ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات؛ مردم شماری پرتحفظات کا اظہار
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے شہباز شریف سے ملاقات میں کر اچی کے مسائل کے بارے میں بھی اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا جس پر وزیراعظم نے تمام تحفظات کو دور کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شریک تھے۔ وفد ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔