شوبز

احد رضا میر جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

احمد رضا میر پاکستان کے نامور نامہ نگار اشتیاق احمد کی مشہور سیریز ’انسپیکٹر جمشید‘ پر بننے فلم سے اسکرین پر جلوہ گو ہوں گے۔ احد آخری مرتبہ نیٹ فلکس پر غیر ملکی فلم Resident Evil سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرتے نظر آئے تھے۔

’انسپکٹر جمشید‘ سیریز پر مبنی اس فلم میں احد رضا میر کے علاوہ عمیر رانا، انوشے عباسی بھی شامل ہوں گے۔ اس فلم ہدایتکاری کے فرائض فہد نور سرانجام دیں گے جبکہ اسے کریٹرز ون نے پروڈیوس کیا ہے۔

یاد رہے کہ احد رضا میر اور ان کی اہلیہ سجل علی کی علیحدگی کی خبریں پچھلے کئی دنوں سے گردش کر رہی ہیں تاہم اب تک ان کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

علیحدگی کی خبروں کے بعد سے اداکار احد رضا میر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button