اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی
اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 45 روپے فی کلو کم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی (لکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.7 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کردیا گیا جس کے بعد فی کلو ایل پی جی 48 روپے 80 پیسے سستی ہوگئی اور ماہ اپریل کے لیے اایل پی جی کی فی کلو قیمت 229 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا امکان
نوٹی فکیشن کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214 روپے کی کمی کردی گئی ہے، کمرشل سلنڈر کی قیمت 10397 روپے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے۔
-نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے آئندہ ماہ کے لیے ہوگا