دی ہنڈریڈ؛ بابراعظم کے پک نہ ہونے پر اینڈرسن حیران
انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے دی ہنڈریڈ میں بابراعظم کو کسی فرنچائز کی جانب سے پک نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فرنچائزرز لیگ کے آغاز سے اس بات یقینی بناتے ہیں بابراعظم انکی ٹیم کا حصہ بنے۔
جس پر میزبان نے سوال کیا کہ بابراعظم کو کیوں نہیں پک کیا گیا؟ کیا انکی قیمت بہت زیادہ تھی؟
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ مائیک ہسی نے شاہین، حارث سے توقعات وابستہ کرلیں
اس موقع پر اینڈرسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہوتا تو بابراعظم کی دوگنی قیمت پر اپنی فرنچائز میں شامل کرتا، مجھے لگتا ہے کہ انکی پورے ایونٹ میں دستیابی کا مسئلہ رہا ہوگا جس کے باعث انہیں منتخب نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
واضح رہے کہ گزشتہ برس ڈرافٹ میں کپتان بابراعظم کی بولی نہیں لگائی گئی تھی کیونکہ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی میچز کھیلنا تھے۔ انکی رواں سال بھی ایک لاکھ 25 ہزار یورو ریزرو بولی لگائی گئی تھی۔