دلچسپ و عجیب

امریکی ریستوران کے باہر سے 15 فٹ طویل چمچہ چوری ہوگیا

فینکس: ایریزونا کی ایک ریستوران ڈیری کوئن کے باہر نصب پلاسٹک کا 15 فٹ لمبا چمچہ غیرمعمولی طور پر غائب ہوگیا ہے جس پرخود مالکان بھی حیران ہیں۔

مالکان کے مطابق یہ ایک معمہ ہے کہ چمچہ چور کے کسی کام کا نہیں اور اس نے ایسا کیوں کیا ہے؟

پوجا کلرا اور اس کے شوہر ریستوران کے مالک ہیں جن کے مطابق جمعے اور ہفتے کی رات کسی وقت یہ چمچہ چرایا گیا ہے جو لگ بھگ ساڑھے چار میٹر طویل ہے۔ اس چمچے کو سیدھا رکھتے ہوئے چھت کی ریلنگ سے سہارا دیا گیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ دو مشکوک افراد نے پہلے اسکرو اور نٹ بولٹ کھولے اور چمچے کو ایک موٹرسائیکل پر رکھ کر سکون سے فرار ہوئے ہیں۔ پوجا کے مطابق وہ اپنے کام میں ایسے ماہر تھے کہ گویا وہ اس سے پہلے بھی کچھ وارداتیں کرچکے ہیں تاہم وہ جاننے سے قاصر ہیں کہ آخریہ شوپیس ان کے کس کام آسکتا ہے۔

اس ضمن میں پولیس کو رپورٹ لکھوائی گئی ہے جس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ لیکن اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے جبکہ مالکان نے کہا ہے کہ چور اگر چمچمہ واپس کردیں تو ان سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔

پوجا اور ان کے شوہر نے 2008 میں یہ دکان کھولی تھی جس کی اب 34 شاخیں ہوچکی ہیں تاہم چمچے والی ریستوران صرف ایک ہی تھی جو ان کی اولین دکان بھی ہے۔ ان کے مطابق گاہکوں کو اس نادر شے سے لگاؤ تھا اور لوگ اس کی سیلفیاں لے کر سوشل میڈیا پر بڑے شوق سے پوسٹ کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button