دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے بڑی وِگ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

ایڈیلیڈ: ایک آسٹریلوی باشندے نے 8 فِٹ اور 6 انچز بڑی وِگ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈینی رینلڈز اوور سائز مصنوعی بالوں کا گچھا بنا کر دنیا کی سب سے بڑی وگ کا ریکارڈ توڑا۔

ڈینی رینلڈز نے ان مصنوعی بالوں کا رنگ اور ان کی ساخت اپنے بالوں جیسی رکھی۔ ساتھ ہی اس کا ایک ذیلی سانچہ بھی بنایا جس سے بالوں کے گچھے کو سہارا دیا گیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ ذیلی سانچہ بائیک ہیلمیٹ، پی وی سی پائپ، پُول نوڈلز، کیبل ٹائیز اور ایلومینیم سلاخوں کی مدد سے بنایا گیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ اداکارہ ڈریو بیری مور کے پاس تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button