صنعت و تجارت

شرح سود میں اضافہ، 21 فیصد کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 21 فیصد کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔

پالیسی ریٹ اضافے کے بعد 21 فیصد کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ اس سے قبل 2 مارچ کو 300 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا۔ 33 روز کے دورانیے میں شرح سود 4 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پالیسی ریٹ 14.75 فیصد رہا تھا۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button