پاکستان

کروڑوں کی اسمگل شدہ اشیا کوئٹہ سے کراچی لے جانے کی کوشش ناکام

کراچی:   کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کی کارروائیوں میں  کروڑوں کی اسمگل شدہ غیرملکی اشیاء کی کوئٹہ سے کراچی منتقلی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس انعام وزیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی 3مسافر بسوں پر چھاپے میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

انعام وزیر کے مطابق ان بسوں کے ذریعے غیرملکی کپڑا، ایئرکنڈیشنر،  گٹکا ، مضرصحت چھالیہ ، غیرملکی سگریٹس،  واشنگ پاؤڈر اور دیگر متفرق اشیاء کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 7کروڑ 70لاکھ روپے ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے مقدمہ درج کرکے 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی تینوں بسیں اور سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button