شوبز

گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار کی موت کی وجہ سامنے آگئی

لاس اینجلس: معروف امریکی گلوکار کولیو کی موت کے 6 ماہ بعد ان کی موت کی وجہ منظرِعام پر آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار کولیو کے منیجر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کی موت درد کش دوائی کی ضرورت سے زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

کولیو کے منیجر جیریز پوسی نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ کولیو کے اہل خانہ کو لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر کے دفتر سے مطلع کیا گیا تھا کہ 59 سالہ گلوکار کی موت فینٹینائل کی زیادہ مقدار سے ہوئی ہے۔

کو لیو کو 1995 میں اس وقت عالمی شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے فلم ڈینجرس مائنڈز کے کیلئے گینگسٹا کی پیراڈائز ریلیز کیا۔ اس کے اگلے سال ہی ’’بیسٹ ریپ سولو پرفارمنس‘‘کی کیٹگری میں انہیں گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار کولیو کی دوست کے گھر سے لاش برآمد

یاد رہے کہ آنجہانی گلوکار کولیو اب سے 6 ماہ قبل لاس اینجلس میں ایک دوست کے گھر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

فینٹینائل کیا ہے؟

فینٹینائل (Fentanyl) ایک انتہائی طاقتور درد کش ادویات میں سے ایک ہے جو بنیادی طور پر تیزی سے درد میں کمی یا بیہوش کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2021 سے اب تک امریکہ میں اس دوا کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے 71,238 اموات ہو چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button