شوبز

بھارتی اداکارہ نے فلم پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے اپنی آنے والی نئی فلم شیب پور کے شریک پروڈیوسر سندیپ سرکار پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سواستیکا کا تعلق بھارت کے بنگالی اور ہندی سنیما سے ہے اداکارہ کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر سندیپ سرکار نے انہیں ای میل پر اداکارہ کی فوٹو شاپ کردہ نازیبا تصاویر بنا کر بھیجی ہیں اور ان تصاویر کو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اداکارہ نے پروڈیوسر اور اس کے ساتھیوں کے پولیس میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے۔ سواستیکا مکھرجی نے ایف آئی آر کے ساتھ ملزمان کی طرف سے بھیجی گئی دھمکی آمیز ای میلز کی کاپی بھی جمع کروائی گئی ہے۔

اداکارہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ہے کہ سندیپ نے اسے کہا کہ وہ امریکی شہری ہے اور اگر اداکارہ نے اس کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وہ امریکی قونصلیٹ سے بات کرے گا اور اس کے بعد سواستیکا کو کبھی امریکہ کا ویزا نہیں ملے گا۔

سواستیکا مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم کے پروڈیوسر سے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اس فلم کی پروموشنز میں بھی حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button