بین الاقوامی

اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری، 15 سالہ فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیل نے ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا ثبوت دیتے ہوئے 15 سالہ فلسطینی کو شہید کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے فلسطینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے قریب عقبت جابر پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

فلسطینی حکام نے بتایا کہ علاقے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے تشدد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا  کہ محمد فیاض بلہان کو سر، سینے اور پیٹ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد مزید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جیریکو کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button