انڈین آئیڈل سے متعلق ’دھماکہ خیز‘ خبروں کو منی ماتھر نے مسترد کردیا
ممبئی: بالی وڈ کی نامور ٹی وی میزبان منی ماتھر نے انڈین آئیڈل چھوڑنے کی خبروں کے حوالے سے اپنا جوابی ردعمل دیا ہے۔
منی ماتھر نے معروف ٹی وی شو ’انڈین آئیڈل‘ کے پہلے سیزن سے لے کر چھٹے سیزن تک کی میزبانی کی تھی اور پھر انہوں نے پروگرام کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں فنکارہ نے پروگرام چھوڑنے کے حوالے مختلف باتیں کی تھیں جس کی میڈیا میں گونچ سنائی دے رہی ہے۔
اب منی ماتھر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان تمام باتوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میرے انٹرویو کو مختلف نیوز ادارے غلط رخ دے رہے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ میں اشاعتی اداروں کو مخاطب کرکے لکھا کہ آپ نے انڈین آئیڈل کے حوالے سے میری الفاظ کو دھماکہ خیز سرخیوں کے ساتھ پیش کیا حالاں کہ آپ سست اور جاہل تھے۔
منی ماتھر نے مزید لکھا ’’ آپ نے میری پوڈ کاسٹ سننے کی زحمت بھی نہیں کی اور نہ ہی گفتگو کے پس منظر اور لہجے کو سمجھنے کی کوشش کی‘‘۔