شوبز

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا دبنگ پوسٹر جاری

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے آفیشل ٹریلر کی ریلیز سے قبل اداکارہ نے فلم کا ایک دبنگ پوسٹر شیئر کیا ہے جس کو مداح بہت پسند کررہے ہیں۔ 

اداکار نے چند روز قبل مداحوں کو خبر دی تھی کی ان کی فلم کا آفیشل ٹریلر دس اپریل کو جاری کیا جائے گا۔

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے نئے پوسٹر میں سلمان خان لمبے بالوں کے ساتھ انتہائی خوبصورت نظر آتے ہیں، انہوں نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ان کے سگنیچر بریسلیٹ بھی نمایاں ہے۔

فلم کا پوسٹر جیسے ہی پوسٹ کیا گیا، مداحوں کی رش لگ گئی اور کمنٹ سیکشن میں سپر اسٹار کیلئے تعریفی تبصرے کیے جارہے ہیں اور مداح فلم کی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ باکس آف کنگ اپنے سنہری دور میں عید کے چار برس بعد واپس آرہا ہے۔

فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ کے ذریعے شہناز گل کا ڈیبیو ہوگا جبکہ فلم کو 21 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button