صنعت و تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں کمی آئی ہے تاہم مقامی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 2002 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کئی ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے بڑھ کر 217700 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2656 روپے بڑھ کر 186643 روپے کی سطح پر آگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button