بین الاقوامی

مسافر کا بےہنگم رویہ، بھارتی فلائٹ بیچ راستے سے ہی واپس آگئی

نئی دہلی: ایئر انڈیا کی پرواز لندن کے لیے روانگی کے بعد  ایک مسافر کے انتہائی غیر اخلاقی اور بےہنگم رویے کیوجہ سے بیچ راستے سے ہی واپس آگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI 111 دس اپریل 2023 کو دہلی سے لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی جسکے کچھ ہی دیر بعد فلائٹ واپس نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر اتر گئی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں موجود ایک مسافر جس نے زبانی اور تحریری انتباہات کو بھی نظرانداز کیا، کے انتہائی بدتمیز اور بےہنگم رویے کی وجہ عملے کے دو افراد کو جسمانی نقصان پہنچا جس کے بعد فلائٹ کو واپس نئی دہلی کے ایئرپورٹ اتار دیا گیا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پائلٹ ان کمانڈ نے دہلی واپس آنے کا فیصلہ کیا اور مسافر کو لینڈنگ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس میں مسافر کیخلاف مقدمہ بھی درج کردیا گیا ہے۔

ایئرانڈیا نے مزید کہا کہ ہمارے لیے جہاز میں موجود تمام افراد کی حفاظت، سلامتی اور وقار اہم ہے۔ ہم متاثرہ عملے کے ارکان کی ہر ممکن دلجوئی کر رہے ہیں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنے پر افسوس کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button