پاکستان

کچے کے ڈاکو شہر میں منظم، کراچی میں بھی تاجر کے اغوا کی واردات سامنے آگئی

کراچی: سندھ کے علاقے کچے کے ڈاکو اب منظم انداز سے شہر قائد میں بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔

یہ انکشاف اُس وقت ہوا جبکہ ٹھٹھہ پولیس نے کینجھر کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں سچل سے اغوا ہونے والے نوجوان تاجر کو بازیاب کرایا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق تاجرکے اغوا میں ملوث 2 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کاکہنا ہے کہ گرفتار اغواکاروں کا تعلق شکارپور اور لاڑکانہ سے ہے۔اغواکاروں کی شناخت نجیب سنجرانی اور منظور سولنگی کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق اغوار کار تاجر اور اسکے ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر لے جارہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار اغواکاروں  کا تعلق کچے کے علاقے سے ہے،ملزمان اس سے قبل بھی کئی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button