پاکستان

منی لانڈرنگ کیس : باجوہ کے سمدھی کی جگہ ایف آئی اے میں انکے وکیل پیش ہونگے

اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں ایف آئی اے آفس میں تین بزنس مینوں کی طلبی کے معاملے میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل میں وہ خود نہیں بلکہ ان کے وکیل پیش ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل شیراز نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید مھٹو سمیت تین افراد کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ و اثاثہ جات کیس میں حامد مشتاق اور چودھری اشرف گھرکی کو خود ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ تینوں افراد کو اصل قومی شناختی کارڈ اور اثاثہ جات کے حوالے سے دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔

تینوں افراد کو آج دن بارہ بجے تک طلب کیا گیا تھا تاہم اب وہ تینوں نہیں بلکہ ان کے وکیل پیش ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button