بین الاقوامی
شمالی کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم
کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقے کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے، حکام نے علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کیلیفورنیا کے علاقے تھامپسن اور ٹول میں جنگلات کا 3 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ آگ کے باعث جل چکا ہے، فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آگ تھامپسن شہر کے اندر داخل ہو چکی ہے، ریسکیو حکام کے مطابق متعدد عمارتیں اور گاڑیاں آگ سے جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کم نمی، تیز ہوا اور زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ خطرناک ہیٹ ویو آگ کے پھیلنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔