صنعت و تجارت

روس سے خام تیل کا پہلا آزمائشی کارگو اپریل میں پاکستان لانے کی منصوبہ بندی جاری

اسلام آباد: روس سے خام تیل کا پہلا آزمائشی کارگو اپریل میں پاکستان لانے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے۔روس سے تیل درآمد کے لیے ایس پی وی کمپنی کے قیام سمیت تمام امور پر کام جاری ہے۔ کمپنی کے قیام کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے خام تیل درآمد میں سست روی پر روس مایوس

پاور ڈویژن ترجمان کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی درآمد کے لیے دونوں ملک مکمل رابطے میں ہیں۔کوشش ہے جلد سستا تیل پاکستان آئے۔

گزشتہ ہفتے روسی وفد نے کراچی میں پی ایس او حکام سے مذاکرات بھی کیے تھے۔ روس کا کہنا ہے کہ پہلے خام تیل کا ایک کارگو درآمد کرے جو پاکستان کی سنجیدگی کی نشاندہی کرے گا۔پاکستان نے اپریل میں ایک کارگو درآمد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button