امریکہ

مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر کا دور حکومت تصاویر میں

گزشتہ ہفتے 31 مارچ کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2016 میں ایک سابق ’پورن سٹار‘ سٹورمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کے لیے رقم کی مبینہ ادائیگی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی۔
امریکہ کی تاریخ میں کسی بھی صدر کے خلاف یہ پہلی مجرمانہ کارروائی ہے۔ وہ آج فرد جرم کا سامنا کرنے کے لیے فلوریڈا سے نیویارک پہنچے ہیں۔
اپنے دور حکومت میں بھی وہ شہ سرخیوں میں رہے۔ ان کے دور حکومت کے اہم لمحات خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں

20 جنوری 2017 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

اپنے دور حکومت میں ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اچھے تعلقات کا دعویٰ کرتے تھے۔

11 برس کے ایک بچے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ صدر نے بچے کو دعوت دی تھی۔

30 جون 2019 کو ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی تھی۔

2020 میں پولیس اصلاحات کے حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کے بعد صدر اپنی ٹیم کے ساتھ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک پریس کانفرنس کے دوران سی سی این این کے ایک نمائندے کے ساتھ۔

وائٹ ہاؤس میں ’میڈ اِن امیریکہ‘ مصنوعات کی ایک تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ بیس بال کا بیٹ لہراتے ہوئے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ درجہ حرارت میں تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے۔۔۔ یکم جون 2017 کو سابق صدر نے پیرس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

پانچ فروری 2019 کو سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے بعد سابق صدر کا سپیکر نینسی پیلوسی سے سامنا۔

ٹرک ڈرائیورز اور سی ای اوز سے ملاقات سے قبل سابق صدر ایک ٹرک میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے۔

سابق صدر روس، ویت نام اور آسٹریلیا کے رہنماؤں کے ساتھ۔

2019 میں یوکرین اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات۔

2017 میں سابق صدر نے بیجنگ ایئرپورٹ سے ویتنام کا سفر کیا تھا۔

سورج گرہن کے دوران سابق صدر بغیر چشمہ لگائے براہ راست سورج کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

سابق صدر وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے۔

سابق صدر اعلٰی امریکی حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال ہوئے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

چھ جنوری 2021 کو سابق صدر کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button