بین الاقوامی

ایران نے سعودیہ کے بعد متحدہ عرب امارات کیساتھ بھی سفارتی تعلقات بحال کرلیے

تہران: ایران نے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں 2016 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اگست میں متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنا سفیر بھی بھیجے گا۔

جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد اب ایران نے بھی متحدہ عرب امارات میں سینئر سفارتکار رضا امیری کو سفیر مقرر کر دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات جنوری 2016 میں اُس وقت منقطع ہوگئے تھے جب سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم کو پھانسی دی گئی تھی جس کے ردعمل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر مظاہرین نے حملہ کردیا تھا۔

اس پر سعودی عرب نے اپنا سفیر واپس بلا کر ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر عرب ممالک نے بھی اپنے سفیر واپس بلالیے تھے۔

تاہم اب ایران اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ ماہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے چین کی ثالثی میں معاہدہ طے پاگیا تھا جس میں دونوں ممالک نے دو ماہ کے دوران سفارتی دفاتر کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب دیگر عرب ممالک کے ساتھ بھی ایران کے تعلقات بحال ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button